سلامتی کونسل میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ پر بحث

نیویارک ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے انتہا پسندوں کی مسلح کارروائیوں پر بحث کیلئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اِس اجلاس میں اِن دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کی جانے والی بین الاقوامی کارروائیوں پر بھی بات کی جائے گی۔ بحث کے بعد سلامتی کونسل کی کمیٹی کی القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے بارے میں مرتب کردہ خصوصی رپورٹ کو پیش کیا جائے گا۔ اِس رپورٹ کے منتخب حصے برطانیہ کے انگریزی اخبار گارڈین میں شائع ہو چکے ہیں اور اس کے مطابق عراق و شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ پندرہ ہزار غیر ملکی جہادی شامل ہیں۔