اقوام متحدہ، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جاپان کے اوپر سے میزائل ٹسٹ کرنے کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کی میٹنگ کب طلب کی جائے گی ۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ دوبارہ شروع کیا ہے ۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی جاپان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے میں سمندر میں جاگری جبکہ جاپان کی طرف سے میزائل کو تباہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔