سفیر کے تنازعہ سے پاکستان لاتعلق

اسلام آباد ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جس نے اپنے جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے ہندوستان کے سفیر بامبا والے کو مدعو کیا تھا اور لمحہ آخر میں جلسہ منسوخ کردیا ، ایک آزاد ادارہ ہے ۔ اس کے جلسہ کے انعقاد اور تنسیخ سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وزارت خارجہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی سفیر عبدالباسط کی طلبی کے بارے میں سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ اسے ہندوستانی دفتر خارجہ نے طلب کیا تھا ۔ ہمیں اس بارے میں تفصیلات کا علم نہیں ہے ۔