سفر حج کے بعد حجاج کرام کی ذمہ داریاں،تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا اتوار کو اجتماع

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کی سفر حج سے واپسی کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب 14 دسمبر کو صبح 9-30 تا 2 بجے دن عابڈس فنکشن ہال تلک روڈ میں منعقد کی جارہی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نگرانی کریں گے ۔ اس اجتماع میں حجاج کرام کو حج کے بعد والی زندگی اور اس کے تقاضوں سے واقف کروایا جائے گا ۔ ممتاز علمائے کرام ’ بعد واپسی حج ، حجاج کرام کی ذمہ داری ‘ کے موضوع پر مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔۔