نئی دہلی ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع مختلف سفارتخانوں کو حکومت نے جائیداد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔ جس سے کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے ۔ مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن 1961 اور اقوام متحدہ کنونشن برائے مراعات و سہولیات 1947 کے مطابق سفارتخانوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ جس کے باعث حکومت آمدنی سے محروم نہیں ہورہی ہے ۔۔