سعید آباد میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 4.5 لاکھ روپئے ضبط

حیدرآباد 29۔ مارچ (سیاست نیوز) مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس نے تلاشی میں شدت پیدا کردی ہے اور آئے دن غیر مجاز طور پر منتقل کی جانے والی رقومات اور دیگر اشیاء کو برآمد کیا جارہا ہے ۔ تازہ کارروائی میں سعید آباد علاقہ میں پولیس نے تلاشی مہم کے دوران لاکھوں روپئے کی نقد رقم ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی صبح سعید آباد سرسوتی نگر میں پولیس تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ راجو گوڑ نامی شخص ساکن چمپا پیٹ اپنی گاڑی میں 450000 نقد رقم منتقل کر رہا تھا ۔ پولیس نے اسے روک کر ر قم سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش لیکن وہ اطمینان بخش جواب نہیں دے سکا جس کے نتیجہ میں اسے حراست میں لے لیا اور نقد رقم ضبط کرلی گئی اور اسے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالہ کردیا گیا۔