لاہور؍اسلام آباد۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف جنہیں کئی عدالتی مقدمات کا سامنا ہے، حکومت نے آج سابق سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ 71 سالہ سابق صدر نے سعودی کے سفر کی اجازت طلب کی تھی تاکہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرسکیں۔ مشرف نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ملک عبداللہ ان کے بھائی کی طرح تھے چنانچہ وہ سعودی عرب کا سفر کرکے اظہار تعزیت کرنا چاہتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بیرون ملک سفر پر امتناع کے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔