پیرس : ماڈلنگ کے شعبہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سعودی عرب کی ۱۸؍ سالہ ماڈل آئندہ ماہ پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرے گی ۔تلیدہ تمر نامی یہ لڑکی مشرق وسطی کے اس اہم ملک کی اس محاذ پر اولین نمائندہ ہوگی ۔
ہار پرز بازار عربیہ کے مطابق یہ سعودی ماڈل پہلی بار کسی بین الاقوامی جریدہ کی زینت بنے گی ۔جریدے کے ایک انٹر ویو میں تلیدہ نے کہا کہ اسے ماڈلنگ سے دلچسپی تھی او راس نے ماڈلنگ شروع کردی تھی لیکن اس نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اسے اولین سعودی ماڈل بن کر بین الاقوامی منظر نامہ پر ابھر نے کا موقع مل سکتا ہے ۔
تلیدہ نے مزید کہاکہ وہ آج بھی سعودی انداز فکر کے حوالہ سے سوچتی ہے کہ آخر کیوں ماڈلنگ کو ہماری ثقافت میں باوقار انداز سے نہیں دیکھا جاسکتا ۔تلیدہ کے والد سعودی او روالدہ اطالوی ہیں او ر وہ بھی اپنے زمانہ میں ماڈل رہ چکی ہیں ۔تلیدہ اب تک کئی برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرچکی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اس کو کسی بین الاقوامی جریدہ کے سرورق پرجگہ ملی ہے ۔