سعودی عرب میں یمن مذاکرات کی ایرانی مخالفت

بیروت ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن تنازعہ پر مذاکرات کی میزبانی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مملکت خود بحران میں ملوث ہے اور سعودی زیرقیادت فضائی حملے یمن کے باغیوں پر کئے جارہے ہیں ۔ ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اﷲ علی خامنائی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ یمن پر مذاکرات کی ثالثی بین الاقوامی تنظیم کو کرنی چاہئے اور یہ کسی غیرجانبدار ملک میں منعقد کئے جانے چاہئے ۔ اتوار کے دن سینکڑوں یمنی سیاستداں اور قبائیلی سردار سعودی عرب میں تین روزہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ ولایتی ایران کے سابق وزیر خارجہ ہیں۔