سعودی عرب : دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر دریافت

ریاض : سعودی عر ب میں کئے جانے والے ایک حالیہ اراضی سروے میں بتایا گیا کہ مملکت کے اندر تیل کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں ۔سعودی عرب کی آئیل کمپنی ’ارمکو ‘ کے سابق مشیر او رشاہ سعودی یونیور سٹی میں اراضیات کے استاذ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب میں البطحاعلاقہ کے قریب وادی الرمہ او روادی السہبا کے درمیان تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقہ کو ’ بقعی ‘ کہا جاتا ہے ۔

یہاں پر خا م تیل کے ذخائر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زر خیز مقام ہے جہاں تیل کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ ۴؍ ارب ۴۰؍ کروڑ بیرل لگایا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبد العزیز نے کہا کہ تیل کے ذخائر سے مالامال اس خطہ کے مشرق میں جزیرہ العرب واقع ہے۔اور اس کی تین اطراف سے حدود وادی الرمہ ، والا جردی او رالباطن سے ملتی ہے ۔

مجموعی طور پر اس وادی کو الرمہ کہا جاتا ہے ۔او راس کا رقبہ ۱۲۰۰؍ مربع کیلو میٹر ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سعودی ماہرین اراضیات نے بتایا کہ البقعہ تیل کے وسیع ذِخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا زرخیز علاقہ ہے ۔یہاں نہ صرف تیل بلکہ قدرتی گیس کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔