نیویارک (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمایندہ یانگ ہی لی نے سعودی عرب اور بھارتی حکومتوں سے روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر نہ کرنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے ڈھاکامیں پریس کانفرس کے دوران سعودی اوربھارت میں مہاجرین سے متعلق رونما ہونے والے واقعات کا ذکر کیا۔ یانگ نے کہا کہ سعودی عرب کا 13 روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنا اور بھارت کا انہیں جبراً بنگلادیش بھیجنا باعث افسوس ہے۔