حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایسے ہندوستانی طلبہ جو بیرون ممالک میں دسویں / بارہویں تعلیم حاصل کئے اب ایمسیٹ میں شریک ہورہے ہیں ان کے لیے نان لوکل یا ین آر آئی کا مسئلہ سنگین ہے ۔ اس بارے میں آج دکن ریڈیو کے 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں خلیجی ممالک سے سرپرستوں نے فون پر سوالات کئے جن کا ماہر تعلیم ایم اے حمید نے تشفی بخش جواب دیا ۔ سب سے پہلے ان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فارم کو آن لائن داخل کرنے سے قبل تلنگانہ اسٹیٹ ایمسیٹ کے ویب سائٹ پر اس کی مکمل معلومات کا پرنٹ آوٹ حاصل کرلیں اور اس کے بنائے گئے ہدایات رہنمایانہ نکات پر عمل کریں ۔ مقامی / غیر مقامی زمرہ میں یہ بات واضح ہے کہ اگر کوئی ریاست تلنگانہ میں تعلیم حاصل نہ کیا ہو تو وہ اس میعاد کا منڈل آفس سے رہائشی صداقت نامہ حاصل کریں ۔ سعودی عربیہ دہران سے مسٹر سبحان نے سوال کیا جب کہ دوبئی سے مسٹر احمد نے بھی اسی نوعیت کا سوال کیا ۔ اور جواب پاکر تیاری شروع کرنے کو کہا گیا ۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ تلنگانہ ریاست کے نئے انٹرنس امتحانات اور آندھرا پردیش کے متوازی امتحانات سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ جناب زاہد فاروقی پروگرام کوآرڈینٹر نے تمام سوالات کو بڑی عمدگی سے پیش کیا ۔ فہیم انصاری ، محمد منیر نے معاونیت کی ۔ اس پروگرام میں ریکارڈ کئے گئے سوالات راست پوچھے گئے سوالات کے علاوہ اسٹوڈیو میں موجود شخصی سوالات کو شامل کرتے ہوئے تمام سوالات کے ایم اے حمید مشترکہ نے جواب دیا ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔ سوالات ذریعہ ای میل deccan107.8@gmail.com کرسکتے ہیں ۔۔