ریاض:سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک بندوق بردار نے سعودی عرب کی درالحکومت ریاض کے ایک خانگی اسکول عملے کے دوافراد کو ہلاک کردیا ہے۔
ریاض پولیس کی جانب سے بیان جاری ہونے تک اپنا شناخت کو چھپانے کے وعدے پر اے یف پی کو بتایا گیا کہ ’’ ایک ٹیچر اپنے ساتھ بندوق لے کر اسکول روم میں گیا جہاں پر اس نے اسکول کے اسٹنٹ پرنسپل اور ایک ملازم کو گولی مارکر ہلاک کردیا‘‘۔ذرائع کے مطابق پولیس اس معاملے کو جرم کے طورپر دیکھ رہی ہے نہ کے دہشت گرد حملہ‘‘۔ تازہ جانکاری کے مطابق مشتبہ شخص عراقی نژاد ہے۔
گولی چلنے کا واقعہ سلطنت کے اسکول میں پیش آیا جو پرنس الولید بن طلال کا گروپ چلاتا ہے جو چیرمن کنگڈم ہولڈنگ کمپنی ہے جس کا سٹی گروپ اور ٹائم ورنر میں بھی سرمایہ کاری ہے۔امریکی سفارت خانے کے مطابق شوٹنگ کے وقت وہاں اسٹوڈنٹ موجود نہیں تھے امریکی سفارت خانے نے واقعہ کے متعلق ایک الرٹ بھی جاری کیاہے۔