سعودی اور امارات کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھیں گے : فرانس

پیرس ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی خاتون وزیردفاع فلورینس پارلی نے کہا ہیکہ ان کا ملک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گا پیرس ان دونوںملکوں کے ساتھ دفاعی تعاون سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔انہوںنے متنازعہ اسلحہ سودے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اس سودے سے بے نیازنہیں رہ سکتا۔ فرانس کو اپنی دفاعی صنعت کے فروغ اور تسلسل کے لیے اس طرح کے معاہدے کرنا پڑیں گے۔مسز پارلی کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیںکہتی کی اقتصادی دلائل کوئی بڑا فیصلہ کرنے کا جوازفراہم نہیںکرتے۔