سعودیہ میں فائرنگ کا واقعہ ، ایک ہندوستانی ہلاک

نئی دہلی ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سواراج نے آج رات کہا کہ سعودی عرب میں اس ہفتہ کے اوائیل علاقہ عوامیہ میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہندوستانی ہلاک اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوئے ۔ وزیر موصوفہ نے دن میں قبل ازیں ہندوستانی مشن متعینہ ریاض سے اس واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی ۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ /24 فبروری کو سکیورٹی آپریشن کے دوران پیش آیا ۔ بدقسمتی سے چار ہندوستانی گولیوں کی زدمیں آگئے ۔ جس کے نتیجہ میں یو پی میں بہرائچ کے متوطن محمد اویس خان ہلاک ہوگئے ۔ ایک ہندوستانی کا مقامی ہاسپٹل میں علاج ہورہا ہے ۔