سشما کا گوتیرس سے سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلہ خیال

نئی دہلی۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتیرس سے ملاقات کی اور کلیدی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جیسے یو این سکیوریٹی کونسل میں اصلاحات اور تبدیلی آب و ہوا۔ گوتیرس جو عالمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کو اپنے پہلے دورے پر پیر کو یہاں پہنچے، انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو آج یو این کا چیمپئنس آف دی ارتھ ایوارڈ بھی پیش کیا۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سشما کی گوتیرس کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ ہمہ رخی نوعیت کے اعلی ترین ادارے کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ پیشرفت ہورہی ہے۔ سشما سوراج نے تبدیلی آب و ہوا، اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں کے تعلق سے ثمر آور بات چیت کی۔