مناما ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج بحرین میں ہندوستانی ایمبیسی کے نئے کامپلکس کا افتتاح کیا جبکہ انھوں نے اس خلیجی مملکت کو اپنا دو روزہ دورہ شروع کیا، جس میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی سعی کی جائے گی۔ انھوں نے دارالحکومت مناما میں اس موقع پر کہا کہ ہندوستان اور بحرین کا شاندار ماضی رہا ہے اور دونوں ممالک کے موجودہ روابط بھی عمدہ ہیں۔