سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن سے خطاب کریں گی

اقوام متحدہ ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس سے 29 ستمبر کو خطاب کریں گی ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررین کی جاری کی گئی فہرست میں یہ بات کہی گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی چونکہ جاریہ سال یو این جی اے کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے لہذا یہ ذمہ داری اب وزیر خارجہ سشما سوراج کو سونپی گئی ہے ۔ نریندر مودی 2014 ء میں بطور وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ سشما سوراج نے جنرل اسمبلی عام مباحثہ میں گزشتہ سال بھی شرکت کی تھی اور خطاب کیا تھا ۔