حیدرآباد 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) گوکل چاٹ اور لمبنی پارک بم دھماکے کیس کے سزا یافتہ ملزمین نے سزائے موت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑواں بم دھماکوں کیس کے ملزمین اکبر اسمٰعیل چودھری اور عنیق شفیق سید جنھیں نامپلی کریمنل کورٹ کی سیشنس عدالت نے سزائے موت سنائی تھی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل داخل کی گئی۔ اسی طرح کیس کے دیگر ملزمین طارق انجم بھٹکل نے بھی علیحدہ اپیل داخل کی ہے۔ ہائیکورٹ کی دو رکنی بنچ جسٹس سی وی ناگرجن ریڈی اور ٹی امرناتھ گوڑ نے درخواست کی سماعت کی۔