سزائے موت پر عمل کیلئے انڈونیشیاء کی 3روزہ نوٹس

جکارتا۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیاء کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ 9غیر ملکیوں اور ایک انڈونیشیائی جنہیں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے سزائے موت سنائی گئی ہے اس سزا پر چند دن کے اندر عمل آوری کی جائے گی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ 10مجرموں میں 4نائیجریائی اور 2آسٹریلیائی مرد ایک فلپائنی خاتون ‘ برازیل ‘ فرانس اور انڈونیشیاء کا ایک ایک مرد شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل کے ترجمان ٹونی اسپون ٹانانے کہا کہ قیدیوں سے اُن کی آخری خواہش دریافت کی گئی ہے ۔ یہ خاندانی طریقہ کار تمام متبادل طریقے مکمل ہوجانے کے بعد کیا جاتا ہے ۔ فرانسیسی سرج اٹلاویئی اب بھی ایک شکایت درج کروائے ہوئے ہیں جس میں اختیار کردہ طریقہ کار کے ناقص ہونے کی شکایت کی گئی ہے اور رحم کی درخواست کی گئی ہے ۔ 72گھنٹے کی نوٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ مجرمین کو اس مدت کے اختتام پر فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کردیا جائے گا ۔

سویڈن کے دو یرغمال شام میں رہا
اسٹاک ہوم ۔ 26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سویڈن کے دو مرد جنہیں شام میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا فلسطینی اور اردونی عہدیداروں کی مدد سے رہا کروا لئے گئے ۔ سویڈن کی وزارت خارجہ نے تاہم کارروائی کی تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا ۔