حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پی ٹی آئی) میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ نے آج ملٹی کروڑ کے ستیم کمپیوٹر اسکام کے ملزمین بی رام لنگاراجو اور دیگر کی جانب سے انہیں سنائی گئی سزاء کے خلاف داخل کردہ اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 20 اپریل کو اس کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ ان تمام نے عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ رامالنگا راجو نے دیگر 7 ملزمین کے ہمراہ میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ میں 13 اپریل کو درخواست داخل کرتے ہوئے انہیں دی گئی سزاء کو چیلنج کیا تھا۔
جگن کو بیرون ملک جانے عدالت کی اجازت
حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پی ٹی آئی) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج یہاں وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کو اسرائیل، فرانس اور انگلینڈ کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ آندھراپردیش کے پلی ویندلہ کے ایم ایل اے جگن پر رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کے اصل ملزم ہونے کا کیس زیردوران ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ یروشلم، اسرائیل، فرانس اور انگلینڈ کا 15 روزہ دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ جون اور جولائی کے درمیان وہ بیرونی سفر کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے۔