کولمبو ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) کئی ممالک کے سفیر بشمول آسٹریلیا و کنیڈا نے مقامی مشہور مسجد کا دورہ کرتے ہوئے سری لنکا کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے مذہبی مقامات نفرت پر مبنی جرائم اور حملوں کا مرکز بن گئے ہیں۔ بدھ مت کے انتہا پسند گروپس نے اُنھیں نفرت انگیز جرائم کا مرکز بنادیا ہے۔ مسلم سیول سوسائٹی نے شکایت کی ہے کہ اُن کے مذہبی مقامات اور کاروباری مقامات کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں کے واقعات میں وسط اپریل سے اضافہ ہوگیا ہے اور پولیس نے کسی کو بھی تاحال گرفتار نہیں کیا۔ پولیس کے بموجب بدھ مت کے ماننے والوں کی انتہا پسند اکثریتی گروپ بوڈو بالا سینا کے اِن حملوں کی پس پردہ ہے۔ سری لنکا کے عوام مختلف مذاہب کے پیرو ہیں۔