اقوام متحدہ ، 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ حقوق سربراہ نے سری لنکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں تقریباً تین دہوں تک جاری خونریز خانہ جنگی کی اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس کی سری لنکا نے تردید کی ہے ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید راعد الحسین نے کہا کہ سری لنکا اہم گواہوں کو تحقیقاتی ٹیم تک رسائی حاصل کرنے نہیں دے رہا ہے تاکہ وہ خانہ جنگی سے متعلق اہم معلومات ٹیم کو فراہم کرسکیں۔