کولمبو ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زبردست سیاسی ڈرامہ کے روز جبکہ سری لنکائی صدر مہندا راجہ پکسے کے برسراقتدار مخلوط کو سنگین نوعیت کے انحرافوں کو برداشت کرنا پڑا، الیکشن کمیشن نے آج 8 جنوری 2015ء کو وسط مدتی صدارتی انتخابات کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ اس الیکشن میں راجہ پکسے ریکارڈ تیسری میعاد کیلئے چناؤ لڑیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر مہندا دیشاپریا نے کہا کہ 8 ڈسمبر کو نامزدگیاں بند ہوں گی۔