سری لنکا میں 54ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کولمبو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کی بحریہ نے ملک کی آبی حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے 54ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔ چند دن قبل ہی لنکا کے وفد نے ہندوستان کا دورہ کر کے ماہی گیروں کے حساس مسئلہ پرتبادلہ خیال کیا تھا ۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر انڈیکاسلوا نے کہا کہ 21ماہی گیر گرفتار اور اُن کی پانچ کشتیاں ضبط کرلی گئیں تھی جب کہ دیگر 33ماہی گیر اور اُن کی پانچ کشتیاں طلائی منّار کے علاقہ میں کل رات ضبط کی گئیں ۔ انہیں متعلقہ سمکیات کے دفتر لایا جارہا ہے ‘ تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے ۔ سری لنکا میںحال ہی میں 86ہندوستانی ماہی گیروں کو خیرسگالی کے مظاہرہ کے طور پر وزیراعظم مودی کے دورہ کے موقع پر رہا کیا تھا ۔