سری لنکا میں 194 ہلاک ، ہندوستانی بحریہ راحت رسانی میںشامل

کولمبو۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کے غوطہ خور اور طبی ٹیمیں آج سیلاب زدہ سری لنکا کے علاقوں میں پہنچ گئیں تاکہ راحت رسانی کے کاموں میں شریک ہوسکیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد آج 194 ہوگئی۔ 112 افراد زخمی ہیں۔ 6 لاکھ افراد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔بحریہ کے جہاز آئی این ایس کرچ کے 300 ارکان عملہ مصروف ہیں۔