رامیشورم 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے 76 ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے آج وہاں کی ایک عدالت کی جانب سے بری کئے جانے کے احکام کے پیش نظر رہا کردیئے لیکن ساتھ ہی ایک دیگر تبدیلی میں ٹاملناڈو کے ہی 8 مچھیرے اُن کی دو کشتیوں کی ضبطی کے ساتھ آج علیحدہ واقعات میں گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس عہدیداروں نے رامیشورم میں بتایا کہ سری لنکا کی عدالت نے جافنا کی جیل میں قید مچھیروں کو رہا کردینے کا حکم جاری کیا۔ اِن ماہی گیروں کو رواں سال 3 ماہ میں پیش آئے مختلف واقعات میں گرفتار کیا گیا تھا۔