ڈبلن۔4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کو آئی سی سی رکنیت بچانے کی فکر لگ گئی۔ڈبلن کے آئی سی سی اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عبوری طور پر چلانے والے وزیر کھیل کے ایک نمائندے کو بورڈ اور کونسل اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی لیکن ان کی حیثیت ایک مبصر کی تھی،دوسری طرف سری لنکا کو یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ اگر 6 ماہ میں باقاعدہ بورڈ کے انتخابات کا انعقاد کرتے ہوئے بورڈ عہدیداروں کا اعلان نہ کیا گیا تو آئی سی سی اس کی رکنیت کے مستقبل پر غور کرے گا۔دریں اثناء اجلاس میں زمبابوے کرکٹ کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلیے منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔مسائل کی وجہ سے کرکٹرز کو تنخواہیں نہ اداکرپانے والے بورڈ کو پہلے مرحلے میں قرض اداکرنے میں مدد دی جائے گی۔ مالی، انتظامی اور کرکٹ معاملات چلانے میں بھی مددکی جائے گی۔