سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ

حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں واقع سری سیلم پراجکٹ میں گزشتہ دنوں پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجہ میں سطح آب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ فی الوقت پانی کے بہاؤ میں کسی قدر کمی واقع ہوئی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سری سیلم پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے لیکن موجودہ سطح آب 873 فیٹ تک پہونچ چکی ہے۔ آئندہ چند دنوں کے دوران دوبارہ پانی کے بہاؤ میں اضافہ پر سطح آب مکمل ہوجائے گی۔ اسی ذرائع کے مطابق سری سیلم پراجکٹ میں فی الوقت پانی کی آمد (اِن فلو) (33.088) کیوزکس ہے جبکہ پانی کا اخراج (آؤٹ فلو) (33.088) کیوزکس ہے۔ جبکہ پانی کا اخراج (آؤٹ فلو) 18.850 کیوزکس ہے۔ سری سیلم پراجکٹ میں پانی کی جملہ گنجائش 215 ٹی ایم سی کے منجملہ فی الوقت 158.2540 ٹی ایم سی پانی ہے۔