سری سیلم پراجکٹ ذخیرہ آب میں اضافہ ، پراجکٹ کو خطرہ 11 گیٹ کھول دئے گئے

حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں واقع سری سیلم پراجکٹ میں جورالا پراجکٹ اور سونکیشیلہ پراجکٹ کے ذریعہ پانی کے تیزی کے ساتھ بہاؤ کے نتیجہ میں سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں فی الوقت سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب 860 فیٹ تک پہونچ چکی ہے ۔ جبکہ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے ۔ اس طرح پراجکٹ میں پانی کی مقدار میں غیر متوقع طور پر اضافہ کی وجہ سے سری سیلم پراجکٹ ابھی سے ہی بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی وار کہا کہ سری سیلم پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ 2.43 لاکھ کیوسکس ہے جبکہ پراجکٹ سے پانی کا اخراج 1350 کیوسیکس بتایا جاتا ہے ۔ اس طرح پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کی جملہ مقدار 215 ٹی ایم سی ہے اور فی الوقت سری سیلم پراجکٹ میں پانی کی مقدار 106.90 ٹی ایم سی ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اوپری ریاستوں میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے سونکیشیلہ پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہے ۔ جس کی وجہ سے پراجکٹ کو خطرہ لاحق رہنے کے پیش نظر اس پراجکٹ کے 11 گیٹس کھول دئے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سونکیشیلہ پراجکٹ میں فی الوقت پانی کا بہاؤ 48 ہزار کیوسکس رہنے پر 46 ہزار کیوسکس پانی کو خارج کردیا جارہا ہے ۔