ممبئی ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اندر کمار کی فلم ’ٹوٹل دھمال ‘ کی کامیابی کے بعد مادھوری ڈکشٹ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اور خوشخبری ہے کہ وہ کرن جوہر کی کی ملٹی اسٹار فلم ’’ کلنک‘‘ میں سری دیوی کا رول مکمل کررہی ہیںکیونکہ پہلے اس فلم میں سری دیوی کام کررہی تھی لیکن گذشتہ برس فبروری میں ان کی اچانک موت کے بعد یہ کردار کسی اور اداکارہ کو نبھانا تھا ۔ مادھوری نے کہا کہ سری دیوی کی موت سے انہیں بھی صدمہ ہے تاہم ان کے کردار کو مکمل کرکے انہیں خراج عقیدت یپش کرنے کا موقع ملا ہے ۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سنجے دت ، عالیہ بھٹ ، ورن دھون ، سوناکشی سنہا اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔