سرینگر۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) سرینگر کے کچھ علاقوںمیں کرفیو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بند منایا جارہا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کرفیو کا نفاذ اسوقت عمل میں آیا جب چہارشنبہ کو سیکوریٹی فورسس کی جانب سے فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا اور حالات بے قابو ہوگئے تھے۔کرفیو خان یار، نوہاٹا، رینادری، ایم آر گونی اور سفاک دل پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں جاری رہے گا۔
ایک کروڑ روپئے کی منشیات ضبط
آئزول۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) میزورم حکام نے ریاستی دارالخلافہ اور موضع میلیوک سے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی جس کی مالیت ایک کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔