سرینواسن کیلئے آئی سی سی انتخابات کی راہ ہموار

نئی دہلی ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) این سرینواسن کیلئے 27جون کو منعقد شدنی آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کی راہیں ہموار ہوچکی ہے جیسا کہ سپریم کورٹ نے کرکٹ اسوسی ایشن آف بہار ( کیاب) کی جانب سرینواسن کو صدارتی انتخابات میں شرکت سے روکنے کی داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس جے ایس کیہر اور سی ناگپن پر مشتمل بنچ نے حکم سنایا کہ کیاب کی جانب سے داخل کردہ درخواست مسترد کردی گئی ہے اور سرینواسن کو انتخابات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔ کیاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک ایسا شخص جسے تحقیقات مکمل ہونے تک بی سی سی آئی کی صدارت سے دور رکھا گیا ہے اسے آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیئے لیکن یہ درخواست مسترد کردی گئی ۔