وجئے واڑہ ۔ 14 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی): کانگریس کے نشاۃ ثانیہ کے لیے گاندھی خاندان کی ایک وارث پرینکا گاندھی کو لانے کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات کے درمیان اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ سرگرم سیاست میں داخلہ کا فیصلہ خود ان (پرینکا گاندھی ) کی مرضی پر منحصر ہے ۔ مسٹر سنگھ جو کانگریس کارکنوں کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہونچے تھے کہا کہ کانگریس کارکنوں کو شریمتی سونیا گاندھی اور مسٹر راہول گاندھی کی قیادت پر بھروسہ ہے ۔