حیدرآباد۔17۔نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمین ‘ پنشنرس کیلئے ایمپلائیز ہیلت اسکیم پر عمل آوری کا آغاز کردیا گیا اور صحیفہ نگاروں کو ہیلت کارڈز کی اجرائی بھی حکومت کے زیرغور ہے ۔ آج یہاں ایوان میں اس مسئلہ پر وقفہ سوالات کے دوران ڈی کے ارونا اور آر وینکٹ ریڈی ارکان کانگریس پارٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ اب تک ہی سرکاری ملازمین پنشنرس اور ان پر انحصار کرنے والوں کے علاوہ معالجہ کروانے کیلئے 11,06,846 ہیلت کارڈز جاری کئے گئے ہیں اور مابقی کارڈز بھی بہت جلد جاری کئے جائیں گے ۔