سرکاری ملازمین ‘ اساتذہ اور ورکرس کو ڈی اے منظور

ایک قسط ادائیگی کا اعلان ‘ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 3ستمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے تمام سرکاری ملازمین ‘اساتذہ اور ورکرس کو گرانی الاؤنس ( ڈی اے ) کی ایک قسط ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلہ میں 1.572 فیصد گرانی الاؤنس میں اضافہ کئے جانے سے متعلق فائیل پر چیف منسٹر نے آج دستخط ثبت کئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اضافہ شدہ مذکورہ گرانی الاؤنس جاریہ سال یکم جنوری سے قابل عمل ہوگا ۔ بتایا جاتا ہیکہ اس اضافہ شدہ گرانی الاؤنس کے ذریعہ ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے ادا کیا جانے والا گرانی الاؤنس جملہ 27.24 فیصد ہوجائے گا ۔ اسی ذرائع کے مطابق اضافہ شدہ گرانی الاونسسے متعلق احکامات بھی جاری کئے گئے ۔