سرکاری ملازمتوں کے امتحان کا آج دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 3 جون (سیاست نیوز) ڈگری امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمتوں کا امتحان اسٹاف سلیکشن کے تحت ماہ اگست میں مقرر ہے۔ اس کا گائیڈنس پروگرام اور نمونہ پرچہ سوالات سے واقفیت کیلئے آج اتوار 4 جون کو صبح 11 تا ایک بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ جو امیدوار تاحال فارم داخل نہیں کئے وہ بھی داخل کریں۔