سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ : مرکز

درست اعداد ظاہر کرنے سے گریز ، مرکزی وزیر کا لوک سبھا میں بیان
نئی دہلی ۔ 24  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کو روزگار حاصل ہوا ، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج یہ بات بتائی ۔ انھوں نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے درست اعداد ظاہر کرنے سے گریز کیا البتہ فیصد کے اعتبار سے تفصیل پیش کی اور کہا کہ سال 2012-13 میں اقلیتوں کو سرکاری ملازمتوں میں 6.91 فیصد نمائندگی حاصل تھی جبکہ 2013-14 ء میں 7.89 فیصد اور سال 2014-15 میں 8.70 فیصد ملازمتیں اقلیتوں کو دی گئی تھیں ۔ یکم مارچ 2013 ء کو تقریباً 37 لاکھ سرکاری ملازمتوں کو منظوری دی گئی تھی ۔ وزارت کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ڈاٹا کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں درج فہرست ذاتوں کے زمرہ میں یکم جنوری 2012 ء تک 17.48 فیصد تھی جبکہ یکم جنوری 2013 ء کو یہ 17.55 فیصد ہوئی اور یکم جنوری 2014 ء کو 16.55ہوگئی ۔ وزیر مملکت برائے پرسونل ، عوامی شکایات اور وظیفہ یاباں جتندر سنگھ نے مزید کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے زمروں میں سرکاری ملازمتوں میں یکم جنوری 2012ء کو 7.65 اور یکم جنوری 7722013 اور یکم جنوری 2014 ء کو 8.56 فیصد بھی اس اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمتوں کے فیصد میں اضافہ ہوا ہے ۔