سرکاری اسکولس میں مفت کتب کی عدم فراہمی پر قانونی نوٹس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ حیدرآباد نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے طلبہ کو غیر امدادی مدارس میں آٹھویں جماعت تک مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا قانون حق تعلیم پائے جانے کے باوجود عمل آوری کرنے میں ناکام رہنے کے باعث حکومتوں کو نوٹس جاری کیے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرنے میں ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتوں کی ناکامی کے خلاف وشاکھا پٹنم کے لا کالج میں زیر تعلیم طالب علم ٹی یوگیش کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر ہائی کورٹ نے مکمل تحقیق ( جائزہ لیا ) کی ۔ کارگزار چیف جسٹس ہائی کورٹ حیدرآباد جسٹس رمیش رنگناتھن اور جسٹس ٹی رجنی پر مشتمل بنچ نے دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹریز محکمہ تعلیم کے نام نوٹسیں جاری کیے ۔ علاوہ ازیں اسی نوعیت کے مسئلہ سے متعلق مزید دو کیسیس کو اس کیس کو ملا کر تمام کیسیس کی ایک ساتھ جانچ کیے جانے کا مذکورہ دو رکنی بنچ نے اظہار کیا ۔۔