سروے پر اردو پوسٹرس، ہینڈ بلس اور بروچرس کی تقسیم

دفتر اولڈ سٹی ٹی آر ایس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے رسم افتتاح انجام دیا
حیدرآباد 14 اگست (پریس نوٹ ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نے آج اولڈ سٹی ٹی آر ایس کیمپ آفس پر 19 اگست کو ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے جامع سروے پروگرام کا اردو زبان میں پوسٹر، ہینڈ بلس اور بروچرس کی تقسیم کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انچارج حلقہ اسمبلی بہادر پورہ جناب ایس اے قیصر کے علاوہ عبدالغفار ،ایس اے اکبر،ضمیر الدین ،سید کمال علی ،محمد خواجہ میاں ، زاہد محمد فرید اور مہیلا ٹی آر ایس لیڈرس بشمول شریفہ سارہ ،فرحت سلطانہ صباء بیگم ، غوثیہ بیگم ،للیتا ،سمینہ بیگم موجود تھے ڈپٹی جناب محمود علی نے حلقہ اسمبلی بہادر پورہ کے بلا لحاظ مذہب و ملت بالخصوص مسلم مرد و خواتین میں ریاستی حکومت کو سروے کے متعلقہ شعور بیداری کیلئے انہوں نے ایس اے قیصر کے علاوہ شریفہ سارہ اور فرحت سلطانہ کو ذمہ داری سونپتے ہوئے انہو ںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ جامع سروے میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سروے پروگرام کو سبوتاج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے چنانچہ انہو ںنے اس سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انتباہ دیا کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی پالیسی سے اجتناب کرتے ہوئے تنقیدیں نہیں بلکہ تعمیری کاموں میں حصہ لیتے ہوئے عوام کی رہبری کریں۔