حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامی مدارس بورڈ کا 25 رکنی وفد حضرت درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ صدر اسلامی مدارس بورڈ کی قیادت میں مسٹر گوپال ریڈی ایڈیشنل یس پی ڈی تلنگانہ اسٹیٹ سرواسکھشا ابھیان سے آفس واقع روبرو فتح میدان ملاقات کی ۔ دینی مدارس و جامعات جو ایس ایس اے سے امداد حاصل کرتے ہیں ۔ ان کے دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مسٹر گوپال ریڈی پر واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے دینی مدارس میں عصری علوم انگریزی ، حساب ، سوشیل ، سائنس کی تعلیم کی درخواست کی جس پر بعض مدارس نے اس کو قبول کیا اور مذکورہ مضامین پڑھانے پر آمادگی ظاہر کی جب کہ اکثر دیگر ادارے تحفظات کے پیش نظر آمادہ نہ ہوئے ۔ لیکن جن اداروں نے آمادگی ظاہر کی ان کو تیقن دیا گیا کہ مستقبل میں کسی قسم کا دینی مدرسوں پر دباؤ نہیں ڈالا جائیگا اور معلمین کو دی جانے والی یافت کو مشروط نہیں کیا جائے گا لیکن رفتہ رفتہ حکومت نے دن بدن نئی نئی پابندیاں عائد کرنا شروع کیا ۔ اس وفد میں مفتی محمد حسن الدین ، مفتی محمد مستان علی ، مولانا حسن قادری ، مولانا زاہد قادری ، مولانا سید فراست قادری ، مولانا صلاح الدین قادری ، مولانا محمد حنیف قادری ، مولانا اکرم قادری ، مولانا سید عارف ہاشمی ، مولانا نظام الدین ، مولانا حیدر محی الدین قادری وغیرہ نے شرکت کی ۔۔