حیدرآباد۔5اکٹوبر(سیاست نیوز)عام آدمی پارٹی تلنگانہ یونٹ کی پہلی یوتھ کانفرنس کا قدیم پریس کلب بشیر باغ میں انعقاد عمل میںآیا۔ جس میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے انقلابی گلوکا ر غد ر نے شرکت کی ان کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے ریاستی قائدین پروفیسر ویشویشوار رائو‘ وینکٹ ریڈی ‘ ریاست علی خان ‘ سید عبدالمصوراور دیگر نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کے ذریعہ نوجوانوں کی سرگرم سیاست میں حصہ داری سے سماج میںآنے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔انقلابی گلوکار غدر نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا مطلب عوام کی پارٹی جو عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے کام کریگی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ریاست کا نوجوان اگر سرگرم سیاست کاحصہ بنتا ہے تووہاں پرانقلابی تبدیلیاں آنا یقینی ہے۔ انہوں نے سرمایہ داروں کی بڑھتی اجارہ داری پر اپنے منفرد انداز میں گیت پیش کرتے ہوئے حال میں موجود عام آدمی پارٹی کے نوجوان قائدین او ر کارکنوں کے اندر ایک نیا جوش اورولولہ پیدا کردیا۔انہو ںنے کہاکہ ملک اور ریاستوں کو درپیش سب سے بڑا خطرہ سرمایہ دارانہ نظام ہے جس کے فروغ کے لئے سیاسی جماعتیں نت نئے ہتکھنڈے اختیار کررہی ہیں ان سے مقابلے کے لئے نوجوانوں کو متحدہونے کی ضرورت ہے۔ غدر نے نوجوانو ں کو عوامی خدمت کے جذبے سے آگے آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی قائدین عوامی مسائل کے نام پر اپنی دوکانیں چلاتے ہیں۔