عامر خان اور سونالی بیندرے کے مرکزی کرداروں والی فلم سرفروش 30 اپریل 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 8 کروڑ کے بجٹ میں بنی اس فلم نے 33.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا اسی وقت سے اس کے سیکویل کو بنائے جانے کی خبر تھی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے یہ پراجکٹ پروان نہیں چڑھ سکا اب پھر اس سیکویل کو بنانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ فلم کو ڈائرکٹر جان میتو متھان ہی ڈائرکٹ کریں گے لیکن سیکویل میں اے سی پی اجئے سنگھ راٹھوڈ کا کردار عامر خان نہیں کریں گے۔ ڈائرکٹر نے اس کردار کے لئے جان ابراہام سے بات پکی کرلی ہے۔ سرفروش پہلی ایسی ہندی فلم تھی جس میں ہندوستان میں دہشت گردی کے لئے پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا تھا، لیکن سرفروش 2 میں اجئے سنگھ راٹھوڈ نکسلائٹس کے مسئلہ سے نمٹتے ہوئے دکھائے جائیں گے۔ جان اس فلم کی شوٹنگ کا اپنی زیر تکمیل فلموں رومیو، اکبر، والٹر اور باٹلہ ہاوز کی تکمیل کے بعد آغاز کریں گے۔