ڈھاکہ ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج کہا کہ اس نے بردوان دھماکہ کے مشتبہ سرغنہ کے بھائی کو کل رات مضافاتی بندرگاہی ٹاؤن نارائن گنج میں دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ’’ہم نے شیخ صادق عرف ساجد کے بھائی محمد منعم کو آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں نارائن گنج میں فرازی کندا سے گرفتار کیا ہے،‘‘ آر اے بی ترجمان نے اخبارنویسوں کو یہ بات بتائی۔