سرسلہ میں 7 اپوزیشن کونسلرس مستعفی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : سرسلہ میں سات میونسپل کونسلرس نے کریم نگر ڈسٹرکٹ میں سرسلہ کو نیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ۔ بی جے پی کے تین ، کانگریس کے تین اور تلگو دیشم کے ایک کونسلر نے ٹی آر ایس حکومت سے مجوزہ اضلاع کی فہرست میں سرسلہ کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ایڈوکیٹس نے بھی اس مطالبہ کی حمایت میں سڑکوں پر پروگرامس منظم کئیے ۔۔