بریپڈا ( اڈیشہ ) ۔ 27 جنوری۔ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے زیرانتظام ٹرائبل گرلز ہائی اسکول کے تقریباً 100 طالبات نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سردارت میں 25 کیلومیٹر کافاصلہ پیدل طئے کرتے ہوئے میوری بنچ کلکٹر آفس پہنچے اور ہاسٹل کے عہدیداروں کے غلط برتاؤ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جبکہ درج فہرست ذاتوں و قبائیل کے زیرانتظام چیکائیہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے تقریباً 107 طالبات کل شام اسکول کیمپس سے باہر نکل آئے ۔ ہاسٹل عہدیداروں کی مسلسل ہراسانی اور غلط برتاؤ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک جلوس کی شکل میں چل پڑے اگرچیکہ لڑکیوں کو ہاسٹل واپس آجانے کی ترغیب دی گئی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی جس کے بعد پولیس کی حفاظت میں یہ طالبات 25کیلومیٹر کا طویل فاصلہ پیدل چلتے ہوئے ضلع کلکٹر آفس پہنچی جہاں پر رات بھر دھرنا دیتے ہوئے بیٹھ گئیں اور یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ نہ صرف ظالمانہ برتاؤ کیا جاتا ہے بلکہ ناقص معیار کی غذا فراہم کی جاتی ہے ۔