سردھا اسکام : ٹی ایم سی کارکنوں کے ہاتھوں تحقیقاتی افسر کی پٹائی

کولکتہ ؍ نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے علاقہ ہوبلی میں کروڑہا روپئے مالیتی سردھا چٹ فنڈ اسکام کیس کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک آفیسر کو ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے آج مبینہ طور پر زدوکوب کی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جس سے قبل ٹی ایم سی کارکنوں نے مغربی بنگال کے وزیر مدن مشرا کی گرفتاری کے بعد سی بی آئی افسران کے خلاف احتجاج کیا تھا اور مرکزی تحقیقاتی ادارہ کے عبوری دفتر کے باہر ٹھہری ہوئی چند کاروں کو تباہ کردیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے کلکتہ میں واقع علاقائی دفتر کے عہدیداروں نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے قومی دارالحکومت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرس کو باخبر کردیا ہے اور توقع ہیکہ کل مغربی بنگال پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی جائے گی۔