تہران، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے سرحدی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی سرحدی محافظوں کے یونٹ کمانڈر جنرل حسین ذوالفقاری نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ڈرون تیار کرنیوالی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں، جن کے تحت یہ کمپنیاں ڈرون تیار کر کے دیں گی جو ہم سرحدوں کے تحفظ کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جیش العدل کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اپنے سرحدی محافظ جمشید دانائیفارے کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ زندہ ہے اور ممنوعہ تنظیم کا اسے قتل کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔