حیدرآباد 30 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں بی جے پی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پر تنقید کی جنہوں نے بی جے پی حکومت کے تحت سرجیکل حملوں پر سوال کے اتھا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیفم نسٹر کے چندر شیکھر راو کا کہنا تھا کہ یو پی اے کی پہلی معیاد میں گیارہ بار سرجیکل حملے کئے گئے ہیں جس وقت وہ مرکزی وزیر تھے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ وہ کس اسٹرائیک کی بات کر رہے ہیں ؟ ۔ کیا وہ سرجیکل حملے تھے ۔ در اصل یو پی کی پہلی معیاد میں ورکرس کی اسٹرائیک ہوئی تھی ۔ چندر شیکھر راو کو اس ریمارک کیلئے عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے کہ مودی حکومت میں کھوکھلے حملے ہوئے ہیں۔ کے لکشمن نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کی زبان میں بات کر رہے ہیں تو وہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا وہ چیف منسٹر برقرار رہنے کے اہل ہیں ؟ ۔ ڈاکٹر لکشمن نے ادعا کیا کہ چندر شیکھر راو اس لہجہ میں بات کر رہے ہیں جو پاکستان کی زبان ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں بالاکوٹ کے مقام پر سرجیل حملوں کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے اپنے بیان میں جئیش کے سربراہ مسعود اظہر کا حوالہ دیا جن کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔ لکشمن نے کہا کہ کے سی آر کو ہندوستانی فوج میں یقین نہیں ہے اور وہ مسعود اظہر کی بات میں یقین رکھتے ہیں۔