بھوبنیشور 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طلبا لیڈر کنہیا کمار نے آج کہا کہ پاکستان پر کئے گئے سرجیکل حملوں کی تشہیر نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ کچھ جماعتیں اسے انتخابی موضوع کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ کنہیا کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل حملوں کو عوام میں لانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کا سماج پر منفی اثر ہوگا ۔ لوگ اسکا بیجا استعمال کرکے اسے انتخابی موضوع بناسکتے ہیں۔ کنہیا نے ایک تقریب سے خطاب میں چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک و چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بی جے پی سے دوری پر مبارکباد دی ۔